اٹک،31 اگست (اے پی پی):پنجاب بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام لیٹریسی ڈے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک اور ضلع کونسل ہال میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے لٹریسی ٹیچرز اور بچوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ وقار اکبر چیمہ اور دیگر مہمانان میں ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ شیریں اسلم ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی دانش عظیم گلاسٹنٹ ، ڈائریکٹر لیبرعدنان سلیم ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سید تقی شاہ اور دیگر افسران شامل تھے۔ ضلع بھر سے 150 سے زائد اساتذہ اور طلباء نے مختلف سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ وقار اکبر چیمہ،شرین اسلم اور دانش عظیم گل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ضلع بھر میں آؤٹ آف سکول بچوں کو لٹریسی کے سکولز میں داخلہ کروایا جائے تاکہ پاکستان کی شرح خواندگی میں مزید اضافہ ہو۔
پروگرام کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر ٹیچرز، بچوں اور حوصلہ افزائی کیلئے تمام لٹریسی سٹاف کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔











