اوکاڑہ،31 اگست) اے پی پی) :ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین تک ضرورت کی چیزیں پہنچا نا ہم سب کی ذمہ داری ہے مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے نیکی کے اس کام میں ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے اور اپنی استطاعت کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کے کار خیر میں حصہ ڈالنا ہے ڈی جی خان اور راجن پور سمیت پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے مکینوں کو ہماری ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب زدگان کی مالی امداد کے لئے مخیر حضرات اور افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مستحق خاندانوں تک ضرورت کی اشیاء پہنچانے کے لئے مخیر حضرات اور افسران اور نو اراکین پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جو سیلاب زدہ علاقے کے مکینوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے گی عطیات اور سامان کو اکٹھا کر کے متاثرہ علاقوں میں بھجوایا جائے گا اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،پولیٹیکل اسسٹنٹ وزیراعلی پنجاب میاں عبدالرشید بوٹی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین ، اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت ، رائے احمد حسن ،صدر سبزی منڈی چوہدری محمد اشرف، شیخ ساجد رشید ،میاں محمد انور پاشا،سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔











