عالمی یوم لٹریسی؛ملتان میں آگاہی سیمینار اور ریلی کا انعقاد

25

ملتان،03 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عالمی یوم لٹریسی کے حوالے سے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن کی صدارت میں رضا ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان اور ڈی او لٹریسی محمد عامر بھی  تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر حسن نے کہا کہ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کئے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، وطن عزیز میں لٹریسی ریٹ میں اضافہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ لٹریسی پراجیکٹ کے ذریعے تعلیم بالغاں و نسواں کے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں  جبکہ سینٹری ورکرز اور قیدیوں کیلئے سکولز بھی قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دارلامان اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بھی لٹریسی سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔

 سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان نے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پرائمری سطح پر معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے ، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو ہر قسم کی معاونت جاری رکھیں گے۔

 ڈی او لٹریسی عامر رزاق نے کہا کہ پاکستان کا  لٹریسی ریٹ 60 فی صد ہے جو انتہائی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ  ایشیاء میں وطن عزیز بدقسمتی سے انتہائی کم لٹریسی ریٹ پر ہے۔

عالمی یوم لٹریسی کے سلسلے میں شرکاء نے  آگاہی ریلی بھی نکالی۔