وزیر اعظم شہباز شریف نےسیلاب کیبعد ایک دن بھی آرام نہیں کیا، متاثرین کی بحالی کیلئے مسلسل کام کر رہےہیں؛قمر زمان کائرہ

24

گلگت،04ستمبر (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب کے بعد ایک دن بھی آرام سے نہیں بیٹھے ،ہر وقت متاثرہ علاقوں کا دورہِ کر کے متاثرین کی بحالی کے کام کر رہےہیں۔

اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے سیلاب نے پورے پاکستان  بشمول گلگت بلتستان کو شدید متاثر کیا ہے، سیلاب کے بعدحکومت کے ایک ایک فرد اور ادارے کی کوشش رہی ہے کہ متاثرین  جلد اپنی پہلی والی روز مرہ کی زندگی کی طرف لوٹ آئیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد ہمارے دوست ممالک اور اندرون ملک سے جن جن دوستوں اور بھائیوں نے  مدد کی  ان کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

 وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ متاثرین کی مدد کے لیے این ڈی ایم اے،جی بی ڈی ایم اے اور پاک فوج کے ذریعے سروے کیا جائے گا اور متاثرین کی مالی مدد کی جائے گی ۔انہوں نے کہا ہے سیلاب کے بعد  تاجروں نے چیزیں مہنگی کر دیں ہیں، صوبائی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر نظر رکھیں۔