سکھر،04ستمبر(اےپی پی):صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے زیر صدارت ڈی سی آفس سکھر میں ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز دی گئیں، اجلاس کے شرکاء نے امدادی کاموں پر حکومت کی جانب سے کیئے گئے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ، ممبر صوبائی اسمبلی سید فرخ احمد شاہ،ڈیپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن، میونسپل کمشنر مختلف ڈیپارٹمنٹ کے افسران و عہدیداران نو منتخب لوکل گورنمنٹ کے ممبران نے شرکت کی۔











