سکھر،05ستمبر(اے پی پی): وزیرِ اعظم شہباز شریف قمبر شہداد کوٹ، سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے سکھر پہنچ گئے ہیں، وزیرِ اعظم کا وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر ایئرپورٹ پر استقبال کیا.
سکھر سے قمبر شہداد کوٹ جاتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دورانِ پرواز سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بریفنگ دی جبکہ اس دوران وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قمبر شہداد کوٹ میں قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور امدادی کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔











