رینالہ خورد،5ستمبر(اےپی پی): تھانہ ستگھرہ پولیس کے تھانیداروں عبدالرشید ظفر اقبال اورانورعلی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسلم علی سکنہ 25 جی ڈی سے آدھاکلو چرس جبکہ محمد یسین سکنہ چک 18جی ڈی سے شراب 30لٹربمعہ چالوبھٹی اور خالد محمود سکنہ سیدوالا سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں اور ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔











