کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں حالیہ مون سون کے بارشوں کے تباہی کے بعد ذرائع مواصلات،گیس،بجلی،پینے کے صاف پانی اور انفراسٹرکچر اب تک بحال نہ ہوسکا

22

کوئٹہ 05 ستمبر ( اے پی پی ): کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں حالیہ مون سون کے بارشوں کے تباہی کے بعد ذرائع مواصلات،گیس،بجلی،پینے کے صاف پانی اور انفراسٹرکچر اب تک بحال نہ ہوسکاتاہم کوئٹہ سے علاقے کا زمینی رابطہ جزوی طور پر بحال کیا گیا،کئی سکول اور کمیونٹی ہال سیلابی ریلے کے نذر ہوگئے،متعددمکانات منہدم،نظام زندگی درہم برہم،اونچے درجے سیلابی ریلے میں فصلات اورسیب کے باغات بھی بہہ گئے جس کی وجہ سے زمینداروں کے کروڑوں روپے کے نقصان ہوئے،اہل علاقہ نے حکومت سے ہنہ اوڑک کو آفت زدہ قراردینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے بعد علاقے میں انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہے،پلوں، سڑکوں،مسجدو ں ،سکولوں،کمیونٹی ہال،دکانیں اور باغات سیلابی ریلہ بہا کر لے گیا،صوبائی حکومت علاقے کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔