اسلام آباد ، 06 ستمبر (اے پی پی ): وزیر اعظم شہباز شریف نے یومِ دفاع کے سلسلے میں یادگارِ شہداء اسلام آباد پر حاضری کے موقع پر کہا ہے کہ قوم سیلاب کی آفت سے نمٹنے کے لئے یک جان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کو پاک فوج نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔