ہرنائی :شہداء کی خون سے ہی امن کی فضاء قائم ہے ان کی قربانی ناقابل فراموش ہے

12

ہرنائی، 6 ستمبر(اے پی پی ): یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارباب سعید کاسی،اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالمجید خان جوگیزئی، اور ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر ہرنائی سجاد احمد بزدار کا ہرنائی شہداء پولیس  محمد وسیم شہید، حیات اللہ شہید اور عبدالعزیز شہید کے گھروں پر آمد۔ شہدا کے لئے دعا کی اور شہداء کے بچوں کو تحفے دئیے۔ شہدا کے قبروں پرحاضری دی  اور شہدا کی یادگاروں پر پھولوں کے چادر چڑھائی انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون سے ہی امن کی فضاء قائم ہے ان کی قربانی ناقابل فراموش ہے آج کا دن ہمیں ہماری شہداء کی یاد دلاتا ہے ان کی فیملیز خود کو کبھی بھی تنہا نہ سمجھے۔