میرپورخاص،06 اگست(اے پی پی): کمشنر سید اعجاز علی شاھ نے کہا ہے کہ بہتر افسر اور انسان تب ہی کہلا سکتے ہیں جب آپ کے دل میں لوگوں کی تکلیف کا احساس ہو صرف اپنے لیئے نہیں دوسروں کے لیئے جینا اصل زندگی ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن اور دیگر افسران کے ہمراہ خیمہ بستی شجاع آباد، جھڈو روڈ، سکھیو خاصخیلی گوٹھ، میر عبدالغفار ٹالپر گوٹھ، حافظ محمد موسی خاصخیلی تحصیل ڈگری، کوٹ غلام محمد اور شجاع آباد میں قائم رلیف کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ متاثرین میں معیاری کھاناتقسیم کیا جائے، اس موقع پر انہوں نے افسران کوہدایت کرتے ہوئے کہا کے کو شش کی جائے کے جوبھی متاثرین خیمہ بستی کے باہر ہیں انہیں ایک جگھ پر لاکر تمام سھولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کے خیمہ بستی کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی پانی کی فراہمی اور مچھر مار اسپرے کیا جائے اس کے ساتھ لوگوں کو صاف پانی کی آسانی سے فراہمی کے لیئے منتخب مقامات پر ہینڈ پمپ لگا کر دیئے جائیں جن مقامات پر پانی نہیں وہاں ٹینکر کے ذریعہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے خیمہ بستی شجاع آباد میں متاثرین کے لیئے قائم میڈیکل کیمپ اور جانوروں کے لیئے قائم میڈیکل کیمپ کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے ملنے والے متاثرین کو خیمے اور مچھر دانیاں دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر متاثرین نے کہا کے یہاں ملنے والی سھولیات سے ہم مطمئن ہیں دورے کے دوران ڈویژنل کمشنر نے بحریہ ٹائون کی جانب سے تعلقہ ڈگری اور کوٹ غلام محمدمیں قائم خیمہ بستی کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انہیں بتایا گیا کے یہاں روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے جب کے انتظامیہ کی جانب سے بھی مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔











