آئین پاکستان ملکی وحدت اور اتحاد کی علامت اور اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے؛ حافظ طاہر اشرفی

15

لاہور،07 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہراشرفی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ملکی وحدت اور اتحاد کی علامت اور اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روزمسجد مصطفی جوہرٹائون میں عقیدہ ختم نبوتﷺ و ناموس رسالتﷺ کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طاہراشرفی نے کہا کہ کامیاب ریاستوں میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دی جاتی ہے ، پاکستان میں بھی رہنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عقیدہ ختم نبوتﷺ قوانین کے محافظ ہیں ، ملک میں انتشار پھیلانے والے آئے روز یہ افواہیں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں کہ ختم نبوتﷺ کے حوالے سے بنائے گئے قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں کیونکہ ان کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرناہے  ۔