ملتان ،09 ستمبر (اے پی پی ): سکول اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ 2022 ،جنوبی پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ(ڈویژن لیول) بوائز کے میچز میں گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان نے گورنمنٹ ایم جناح ہائی سکول کو پہلے سیمی فائنل ہاکی میچ میں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی اور دوسرے سیمی فائنل میں گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کوشکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔