سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کیجانب سے سیلاب زدہ اضلاع میں جانوروں کی ویکسینیشن مہم جاری

3

سکھر،09ستمبر(اے پی پی ) سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) کی جانب سے مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے بارش اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں جانوروں کی ویکسینیشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔

سرسو کے ترجمان، جمیل سومرو کے مطابق صوبہ سندھ کے 14 بارشوں اور سیلاب سے متاثر اضلاع میں مجموعی طور پر 57 ہزار 225 جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارش سے بچ جانے والے مویشی مختلف وائرل بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان رہتا ہے، سرسو کے زیر تربیت جانوروں کے ماہرین ڈاکٹروں اور کمیونٹی لائیو اسٹاک ایکسٹینشن ورکرز بارش اور سیلاب سے متاثرہ بے گھر افراد (IDPs) کے مویشیوں کو بھی ویکسین کر رہے ہیں۔

مزید تفصیل دیتے ہوئے، ترجمان سرسو نے بتایا کہ گھوٹکی ضلع میں 3573، سکھر، 5065، خیر پور 5108، میرپور خاص 2392، سانگھاڑ 4478، ٹھٹہ 3323، عمرکوٹ 12482، بدین 6493، قمبر شہدادکوٹ 3768، کشمور کندھکوٹ 3755، شکارپور میں 1892، جیکب آباد میں 2663 اور نوشہروفیروز میں 477 جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔