ایس او ایس ویلج اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کی ملتان سٹیڈیم آمد ، کرکٹ میچ دیکھا

12

ملتان،  20 ستمبر (اے پی پی ): یتیم اور بے سہارا بچے بنے ضلعی انتظامیہ کے مہمان،ایس او ایس ویلج اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کی ملتان سٹیڈیم آمد، ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر بچوں کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ دکھایا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی بھرپور خاطر تواضح کی گئی۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔انہوں نے کہا کہ بے سہارا بچوں کو خوشیوں میں شامل کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، بچوں کی مہمان نوازی کرکے دلی سکون حاصل ہوا۔