وہاڑی؛ بس اور ٹرک میں تصادم ، خاتون جانبحق ، متعدد افراد زخمی

56

وہاڑی،24ستمبر(اے پی پی):میلسی روڈ اڈہ 63 ڈبلیو بی میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے خاتون جانبحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تیز رفتار بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، بس ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جبکہ بس کی باڈی کو کاٹ کر پھنسے ہوئے ڈرائیو کو نکالا اور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔