میر پور خاص، ایمچر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے تن سازی کے مقابلے کا انعقاد

22

میرپورخاص، 24ستمبر(اے پی پی): ایمچر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ میرپورخاص کی جانب سے 2021 اور 2020 کے تن سازی کے مقابلے کرائے گئے جس میں  میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے 7 مختلف باڈی بلڈنگ کلبوں کے  35 تن سازوں نے حصہ لیا۔ مقابلے کے دوران سینئرس میں مسٹر میرپورخاص 2021 گولڈلز جم کے احسام بلوچ، سینئرس میں مسٹر میرپورخاص  2020 سیٹلائیٹ ٹائون کے محمد عمیر قریشی، اوپن ڈسٹرکٹ میرپورخاص  مرحوم آدم بلوچ  2021 کے مقابلے میں گولڈز جم کے شعیب  بلوچ،  جونیئرس میں مسٹر میرپورخاص  2021 میں ایم ایچ جم کے زید بن منصور، جونیئرس میں مسٹر میرپورخاص 2020 میں ایم ایچ جم کے سیف الرحمن خان قرار پائے اس موقع پر  سماجی شخصیت ملک راجہ عبدالحق نے کہا  کے بچوں میں کھیلوں کا رجہان پیدا کرنے سے بچو ں میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے  جس سے زندگی کے  ہر مقابلے کے میدان میں و اپنا لوہا منوا تے ہیں اس امر کا اظہار انہوں نے  مرحوم آدم بلوچ کی یاد  میں میرپورخاص کے مقامی ہال میں تن سازی  2021 اور 2020 کے مقابلوں کے سلسلے میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری جمال بلوچ نے کہا کے  دنیا بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیئے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کیا جاتا ہے تاکے کھیلوں کے ذریعے بچوں میں قوت مدافیعت بڑھائی جائے تاکے وہ بیماریوں اور برائیوں سے دور رہیں مگر ہمیں  حکومت کے جانب سے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا ہم  حکومت وقت سے گزارش کرتے ہیں  کے حکومت کی جانب سے کھیلوں کے لیئے قائم  کیئے گئے اداروں کا بجٹ بڑھایا جائے اور جو بھی کلبز کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ان کے ساتھ میرٹ کے بنیاد پر تعاون کیا جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ عدنان کورائی بلوچ ، جنرل سیکریٹری عبدالسلام بلوچ, سرپرست اعلی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن غوث محمد پٹھان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا تفصیل کے مطابق  مسٹر میرپورخاص، اوپن ڈسٹرکٹ  مقابلوں سمیت  سینئر کلاس  اے میں فرسٹ پوزیشن گولڈز جم کے  نعمان بلوچ، سیکنڈ پوزیشن علی خان فٹنیس جم کے اویس قریشی، سینئر کلاس بی میں فرسٹ پوزیشن گولڈز جم کے احسام بلوچ، سیکنڈ پوزیشن  علی خان فٹنیس جم کے یشفان نے حاصل کی سینئر کلاس سی میں فرسٹ پوزیشن سیٹلائیٹ ٹائون  جم کے عمیر قریشی، سیکنڈ پوزیشن گولڈز جم کے دلاور نے حاصل کی جب کی جونئر کلاس اے میں ایم ایچ جم کے زید بن منصور نے پھلی پوزیشن، دوسری پوزیشن گولڈز جم کے محمد سندیس، تیسری پوزیشن   سیٹلائیٹ ٹائون جم کے سفیان، جونئر کلاس بی میں فرسٹ پوزیشن ایم ایچ جم کے  سیف الرحمن خان، سیکنڈ پوزیشن علی خان جم کے محمد حارث اور تیسری پوزیشن  گولڈز جم  کے  یاسر سعید  نے حاصل کی جب کے پروگرام کے آرگنائزر عدنان کورائی اور عبدالرشید بلوچ تھے۔