ملتان؛ انسداد ڈینگی مہم زور و شور سے جاری،متاثرہ علاقوں میں فوگنگ  کاروائی جا رہی

18

ملتان، 26 ستمبر (اے پی پی ): ملتان ڈویژن میں انسداد ڈینگی مہم زور و شور سے جاری،اس سلسلے میں کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ  ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے علاقوں میں فوگنگ  کروائی جارہی ہیں ، ڈینگی لاروا ملنے والے مقامات پر بھی فوگنگ، لاروا سائٹنگ کروائی جارہی ہیں ۔

کمشنر نے کہا کہ ڈویژن کے تمام قبرستانوں کی صفائی، فوگنگ کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ  تمام پارکوں، ٹائر شاپس، کمرشل مقامات کی انسداد ڈینگی انسپکشن کی جائے۔انہوں نے کہا شہری ماحول خشک اور صاف رکھ کرکے ڈینگی خاتمے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔