ملتان،26 ستمبر (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے کہا کہ پولیس کی پروفیشنلزم میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ایگزیکٹو اور نان ایگزیکٹو سٹاف دفتر آئے سائیلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےپیر کو یہاں برانچز ہیڈز سے ہفتہ وار میٹنگ میں کیا۔ہیڈ آف برانچز نے آر پی او کو اپنی ہفتہ وار کارکردگی بارے تفصیل سے بریف کیا۔جس پر انہوں نے ہفتہ وار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ کا کہنا تھا کہ ہر ملازم اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے اور اپنے پروفیشنلزم کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ آ پ کی کاکردگی میں بہتری آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایگزیکٹو اور نان ایگزیکٹو سٹاف دفتر آئے سائلین کو مناسب طریقے سے ڈیل کریں، جس سے اس کے دل میں پولیس کا اچھا تاثر جائےاور وہ پولیس کو اپنا ہمدرد خیال کریں۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی ویلفئیر اور مسائل کے تدارک کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں کیونکہ ایک خوشحال اور تندرست پولیس ملازم اپنے فرائض منصبی تندہی اور احسن طریقے سے سر انجام دے سکتا ہے۔
میٹنگ میں اے ڈی آ ئی جی سعدیہ سعید ، ڈی ایس پی لیگل افتخار احمد ، پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی ، پرائیویٹ سیکرٹری عبدالقادر ، ریڈر انسپکٹر محمد نعیم ، انچارج کمپلینٹ سیل انسپکٹر جہانگیر مترو ، اسسٹنٹ شیخ راشد جمیل ودیگر افسران نے شرکت کی۔











