اسلام آباد ، 26 ستمبر ( اےپی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے ہرنائی ،بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی آفسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم پاک آرمی کے افسروں و جوانوں کے جانی نقصان پر افسردہ ہے۔
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ملک و قوم کے دفاع کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے شہدا کی درجات بلندی اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔











