پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

9

لاہور، ستمبر 29(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری محمد عثمان،ایڈیشنل سیکرٹری آغانبیل،چیف پلاننگ آفسیرعبدالحق بھٹی، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر،اعجازشیخ،میاں زاہد لرحمن ودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی، ڈی ایچ کیوساہیوال اور گوجرانوالہ کو ٹیچنگ ہسپتال بنانے کیلئے مزید سپیشلٹیز میں اضافہ،گنگارام ہسپتال لاہورمیں مدراینڈچائلڈبلاک کاقیام اور ڈیرہ غازی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام پرجاری پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیا۔ سپیشل سیکرٹری محمد عثمان اور چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صحت کے تمام جاری منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیاجارہاہے۔ گنگارام ہسپتال لاہورمیں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک کو بھی عوام کیلئے جلدکھول دیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیرآبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی مریضوں کی سہولیات میں اضافہ کردیاگیاہے۔پنجاب میں آبادی کے پیش نظر23نئے بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب میں عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔