ملتان، 30 ستمبر ( اےپی پی): ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے ڈسٹرکٹ پولیس سربراہان وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں سے بذریعہ ویڈیو لنک کرائم میٹنگ کی۔ جبکہ سٹی پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں گزشتہ چند دنوں کی کرائم میٹنگ کی بابت فالو اپ کا جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں ضلعی پولیس سربراہان نے اعلیٰ افسران کی طرف سے شروع کی گئی منشیات فروشوں کے خلاف کمپین بارے تفصیل سے بریف کیا ۔ جس پر انہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس کو کاکردگی مزید بہتر اور اس میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔
میٹگ سے خطاب کرتے ہوئے آ ر پی او کا کہنا تھا کہ جرائم کے سد باب کے لے اعدادوشمار کی بجائے عملی اقدامات کریں ۔ تاکہ عوام الناس کو احساس تحفظ ہو، ان کا مزید کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں ، زیر التواء کیسوں کو جلد نمٹانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔
آ خر میں آ ر پی او کہنا تھا کہ پولیس کو روائتی انداز چھوڑ کر سائنسی انداز میں مقدمات کی تفتیش پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔











