نارووال؛ انسدادڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس

10

نارووال،04 اکتوبر ( اے پی پی):  ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)شعیب علی کی زیرصدارت انسدادڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس ہوا۔اجلاس میں نئےسی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمداسلم اورفوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)شعیب علی کومحکمہ صحت کی جانب سےڈینگی سرویلنس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران 414انڈورٹیموں کی طرف سے 68ہزار769اور74آوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے 13ہزار495وزٹ کیے گئے جبکہ 1373ہاٹ سپاٹ سوفیصدچیک کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں ڈینگی کی مکمل اندازمیں روک تھام کے لئے  اپنی انسدادی کارروائیوں کوتیز کریں ،جہاں سے لارواملے وہاں پر متعلقہ افراد پر ایف آئی آر درج کی جائے،کمرشل اداروں سمیت ٹائرشاپس،نرسریز،پبلک پارکس ودیگر مقامات پر فزیکل کام کیاجائے،انڈوراور آوٹ ڈورٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائےاس ضمن میں غفلت یا عدم دل چسپی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)شعیب علی نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے ڈی ڈی ایچ اوزکواپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کریں اورکوتاہی کی صورت میں وہ ذمہ دارہونگے اس سلسلے میں قبرستانوں،کباڑ خانوں، پودوں کی نرسریوں،زیرتعمیر عمارتوں اور دیگر ذرائع کو باربار چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اینڈ رائڈ موبائل فونز کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے رپورٹ کریں۔

اجلاس میں ضلع نارووال میں نئے تعینات ہونے والے سی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمداسلم کے علاوہ ڈی ایچ او و فوکل ڈاکٹرمحمدطارق،ایم ایس ڈاکٹرفیصل اسحاق کے علاوہ ایجوکیشن،ہائرایجوکیشن،زراعت،انڈسٹریز،پاپولیشن،لائیوسٹاک،فوڈ،سول ڈیفنس ،ریسکیو1122 ،لیبر،زکوتہ،میونسپل کمیٹیز،ہائی وے،فشریز،سپورٹس سمیت دیگرپرائیویٹ سیکٹرکے افرادنے شرکت کی۔