خیرپور،04اکتوبر(اے پی پی): خیرپور کے علاقے خان پور بائی پاس پر الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے خیمہ بستی قائم کردی گئی ہے ۔ انچارج خیمہ بستی عبدالمنان شیخ نے بتایا خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کو 3 وقت کا کھانا طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ بچوں کو دینی تعلیم اور نعقد رقم میں امداد دی جاتی ہے الخدمت فاونڈیشن سیلاب متاثرین کی باعزت طریقے سے گھروں میں واپسی اور ان کے گھر تعمیر کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔











