ملتان، 04 اکتوبر(اے پی پی ): موٹر وے بیٹ نمبر 21 میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز اور سٹاف کو ایمرجنسی گیٹ کھولنے کا طریقے، دوران سفر کسی مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی صورت میں فرسٹ ایڈ باکس کی اہمیت اور ایمرجنسی کی صورت میں آگ بجھانے والے آلے کے استعمال کے بارے میں بریفنگ جاری ہے ۔
بیٹ کمانڈر ڈی ایس پی قمرشہزادبھٹی نے اپنی بیٹ کے مختلف انٹرچینجز پر انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے والے آلات کے استعمال کے طریقہ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پر سفر کرنے والےمسافروں کی زندگیوں کومحفوظ رکھنے کے بارے میں کئے گئے اقدامات پر بس ڈرائیورز اورکمپنیز کے عملہ کو آگاہی دی۔
قمرشہزادبھٹی نے بتایاکہ دوران سفر ایمرجنسی کی صورت میں بس سے کن راستوں سے انخلاء کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ گاڑی کے ایمرجنسی گیٹ کے استعمال کرنے کا طریقہ گاڑی کا شیشہ توڑنے کیلئے ہیمر کا استعمال اور گاڑی کی چھت پر ہنگامی گیٹ کے استعمال، دوران سفر کسی مسافر کو ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد دینے کیلیے فرسٹ آیڈ بکس کی موجودگی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔انہوں نے ڈرائیورز اور بس عملہ کو رات کے اوقات میں یا کم روشنی کی صورت میں سیفٹی کیلیے ریفلیکٹر جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
بیٹ کمانڈر ڈی ایس پی قمرشہزادبھٹی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے پاکستانی معاشرے میں حادثات کی صورت میں ہونے والے نا قابل تلافی جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔
بیٹ کمانڈر قمر شہزاد نے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ نو مورمہم کے بارے میں ڈرائیورز کو بار بار لین تبدیل نہ کرنے ،اوور لوڈنگ اور ڈوزنگ ایٹ ویل کے بارے میں بریفنگ دی۔











