ملتان،05 اکتوبر(اے پی پی):ضلع ملتان میں 3 روزہ پولیو مہم 24 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ضلعی انتظامیہ نے پولیو مہم کے انتظامات کیلئے محکموں کو ٹاسک دے دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے پولیو مہم پر بریفننگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے کہا کہ وطن عزیز میں دوبارہ پولیو کیسز سامنے آنا تشویشناک ہے اور کہا حکومت پنجاب کی پولیو کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور کہا تمام محکمے پولیو مہم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے کہا ضلع ملتان 3 سال سے مکمل طور پر پولیو فری ہے اور کہا کہ 8 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے۔











