آپ ﷺ کی ولادت امت مسلمہ کیلئے عظیم نعمت ہے،ساجدہ بتول

31

جلال پورپیروالہ، 06 اکتوبر( اےپی پی): گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں طلبہ و طالبات نے اپنے مخصوص انداز میں نبی کریم ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا اور گلہائے عقیدت پیش کرکے سماں باندھا ، پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سکول ساجدہ بتول کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الأول مسلمانوں کے لیے عظیم دن ہے اس دن آقائے کائنات اور فخرِ موجودات حضور نبی کریم ﷺ خاکدانِ گیتی پر جلوہ گر ہوئے تھے آپ ﷺ کی بعثت اتنی عظیم نعمت ہے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی نعمت نہیں کر سکتی،آپ قاسم نعمت ہیں ہمیں ساری نعمتیں آپ ﷺ کے صدقے میں ملی ہیں، انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کا مبارک تذکرہ اتنی بڑی سعادت ہے کہ اس کے برابر کوئی اور سعادت نہیں ہوسکتی ،تقریب میں Psychologist محترمہ حباب ملک، امتیاز حسین، جعفر حسین، محترمہ بشرہ خانم و دیگر سکول اسٹاف سمیت بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی آخر میں ملک میں امن وسلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی –