پاکپتن؛ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے تقریبات اور محافل میلادالنبیؐ کے انعقاد کا سلسلہ جاری

13

پاکپتن، 07 اکتوبر (اے پی پی): ملک بھر کی طرح پاکپتن میں بھی ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے تقریبات اور محافل میلادالنبیؐ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔بر صغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمت اللہ علیہ کی درگاہ پر بھی محفل میلاد النبیؐ کا اہتمام کیا گیا۔

محفل میلادؐ میں ملک کے نامور نعت خواں اور علماء و مشائخ نے بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہء عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ محفل میلادؐ میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ،ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوہر مصطفیٰ اور مینجر اوقاف سمیت سیکنڑوں زائرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر محکمہ اوقاف مذہبی  جانب سے  زائرین کے لئیے تبرک کا اہتمام کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔