پاکپتن ،07 اکتوبر(اے پی پی): شہداءِپاکپتن پولیس کی فیملیز میں راشن تقسیم کیا گیا۔ڈی پی او پاکپتن سید توصیف حیدر نے شہداء پاکپتن پولیس کے 15 خاندانوں کے گھروں میں جا کر راشن تقسیم کیا۔
ڈی پی او پاکپتن سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں شہداء نے اس ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے اور کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔











