ملتان ؛ خانیوال عبدالحکیم  موٹروے ایم فور پر فینس کاٹنے پر مقدمہ درج

36

ملتان،07 اکتوبر (اے پی پی):ملتان خانیوال عبدالحکیم  موٹروے ایم فور پر فینس کاٹنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود، ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کی ہدایات اور سیکٹرکمانڈر عاطف علی چوہدری کےحکم پربیٹ نمبر21  ایم فور سیکٹر میں لوکیشن 63 نارتھ باونڈ چک نمبر 13 وی کے قریب موٹروے کے اطراف میں موجود حفاظتی باڑ کاٹنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عدنان، شفقت اور ممتاز نامی 3 ملزمان چک نمبر 13 وی کے قریب موٹروے کے اطراف میں موجود حفاظتی باڑ کاٹنے کی بعد موٹروے پولیس کی پٹرولنگ موبائل آتے دیکھ کراپنے موٹر سائیکل اور کٹی ہوئی چوری شدہ فینس ورج  میں ہی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے لگے جن کو موٹروے پولیس کے  انسپکٹر ایڈمن آفیسر محمد اکرم جے پی او عبدلقیوم اور دانش سہراب نے موقع سے پکڑ کر مسروقہ سامان بمعہ دو موٹر سائیکل سمیت تھانہ صدر کبیر والہ کے حوالے کر کے مقدمہ درج کرا دیا ۔

واضح رہے کہ فینس کاٹنے سے جانور موٹر وے پر آ جاتے ہیں جس سے ٹریفک کے آزادانہ بہاؤ اور مسافروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے. بیٹ کمانڈر قمر شہزاد بھٹی کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے انکی جان و مال کی حفاظت اور مفادعامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ اقدامات مسافروں کو آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں، مسافروں کی جان و مال کی حفاظت  موٹر وے پولیس کا اولین فریضہ ہے۔