یورپی یونین میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، وزیر خارجہ بلاول

6

برلن۔7اکتوبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جرمنی کے دو روزہ سرکاری دورے کے موقع پر جمعہ کو یہاں جرمن ہم منصب اینالینا بیرباک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ افغانستان کو بھی یوکرین کی طرح عالمی مدد چاہیے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا میں مکمل امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل انتہائی ضروری ہے۔