اوکاڑہ،7اکتوبر (اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل اوکاڑہ میںڈپٹی کمشنر محمد عرفان کاٹھیا کی زیر نگرانی سیرت نبی ﷺ و میلاد مصطفٰی ﷺ اور شان رحمت العالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیاجس میں علماء دین نے ذکر محفل میلاد مصطفٰی ﷺ کا مقصد ہماری نسلوں میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی شمع روشن کرنا بیان کیا۔کانفرنس میں علماء کرام نے حضور کی حیات طیبہ پر ایمان افروز بیان کیے۔
میلاد النبی ﷺ میں ہر زبان پر لیبک یا رسول ﷺ کی صدائیں گونج اٹھیں۔سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں سیاسی سماجی صحافی اور امن کمیٹی کے ممبران کی بھر پور شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئ جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کونسل عمارت اور پنڈال کو رنگ برنگے برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایا گیا۔











