پاکپتن؛سعید عرف سدی 3 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار،مال مسروقہ و اسلحہ برآمد

14

پاکپتن ،08اکتوبر(اے پی پی): تھانہ کلیانہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعید عرف سدی 3 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو  گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ڈکیت گینگ ضلع پاکپتن،ضلع اوکاڑہ اور ضلع ساہیوال میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔

گرفتار ڈکیت گینگ نے 2 درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کر لیا ہے جبکہ گینگ سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ، نقدی و موٹر سائیکلیں برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ڈکیت گینگ سے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں۔