رینالہ خورد؛ جشن ولادت باسعادت نبی کریم ﷺ کے سلسلے میں  بازاروں اورسرکاری عمارتوں پر چراغاں کردیاگیا

5

رینالہ خورد،8اکتوبر(اےپی پی): ملک بھرکی طرح جشن ولادت باسعادت خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رینالہ خورد میں بھی بھرپور طریقے سے منایاجارہاہے، جگہ جگہ محافل نعت منعقد کی جارہی ہیں جبکہ سرکاری عمارتوں، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال، میونسپل کمیٹی کے علاؤہ شہر کے بازاروں اوردیگر عمارتوں پر چراغاں کردیاگیاہے۔

 12ربیع الاول کا مرکزی جلوسں موڑ شوکت آباد سے شروع ہوگا جوشیرگڑھ روڑ جی ٹی روڑ ویلکم روڑسے ہوتاہوا مرکزی جامع مسجد صدربازار میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس سلسلے میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلیے گیے ہیں۔