گلیات بکوٹ؛2005 کے زلزلہ میں تباہ سرکاری عمارتیں تاحال دوبارہ تعمیر نا ہو سکی

18

بکوٹ،09اکتوبر(اے پی پی):8اکتوبر2005 کے زلزلہ کی برسی کے موقع پر 17 سال گزرنے کے باوجود سرکل بکوٹ  ضلع ایبٹ آباد کے بنیادی مراکز صحت اور تباہ ہونے والےسکولوں کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی ہے،بچے آج بھی کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

2005 کے زلزلے نے آذاد کشمیر اور ہزارہ میں ہولناک تباہی مچائی تھی جس سے ہزاروں لوگ جانبحق اور لاکھوں گھر تباہ ہو گئے تھے تاہم گھر تو لوگوں نے بنا لیے لیکن سرکاری عمارتیں تا حال نہیں بن سکی ہیں۔ سرکل بکوٹ کے زلزلے سے تباہ ہونے والی سڑکیں سکول اور ہسپتال آج بھی کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔