اوکاڑہ؛تیز رفتار بس رائس مل کے قریب  بائی پاس پر الٹ گئی، خواتین اور مردوں سمیت 20 افراد زخمی۔

14

اوکاڑہ،9اکتوبر(اے پی پی): بائی پاس نزد اوکاڑہ رائس مل کے قریب مسافروں سے بھری تیز رفتار بس الٹ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق سروس روڈ سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی کی اچانک مین روڈ پر آنے کی وجہ سے بس اُلٹ گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 5ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی اور سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔4 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 16 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیازخمیوں میں 13 مَرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔