شکر گڑھ ،10 اکتوبر(اے پی پی): ڈی پی او کیپٹن واحد محمود کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی شکر گڑھ ٹریفک پولیس کے انچارج محمد شعیب نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
ٹریفک انچارج شکر گڑھ محمد شعیب نے کہا کہ ریلوے روڈ ،درمان روڈ، نور کوٹ روڈ، پر ہر دکاندار کو بتایا گیا ہے کہ کسی بھی دکان کے آگے موٹر سائیکل سمیت کسی بھی قسم کی تجاوزات نہ ہو اور کوئی بھی شہری ون وے کے خلاف ورزی نہ کرے اور ہیلمنٹ پہننے کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔
شہریوں میں بڑی تعداد میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ہیلمنٹ پہننے کے فوائد پر پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے-











