بہاولنگر؛ ٹریفک حادثہ میں  2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

9

بہاولنگر،10 اکتوبر(اے پی پی ):ماڑی چکوکا روڈ پر تیزرفتار ٹرالر اور موٹرسائیکل میں  تصادم  کے نتیجے میں  2 افراد جاں بحق جبکہ  4 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نعیم اور علی احمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ٹرالر چھوڑ کر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ، پولیس نے ٹرالر تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔