ملتان، 10 اکتوبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین نے نادرن بائی پاس پر ننگانہ چوک کی توسیع کے سلسلے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے پروجیکٹ بارے بریف لیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوک کشادگی اور ڈیزائننگ آئندہ 20 سال ہونے والے ٹریفک دباؤ کو مدنظر رکھ کر کی جائے ، ڈیزائن دیدہ زیب ہو اور چوک پر خوبصورت مونومنٹ تعمیر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چوک سے تقریباً 200 سے 150 میٹر پہلے دونوں اطراف میں یو ٹرن دئیے جائیں اور ان پر لین مارکنگ کی جائے تاکہ یو ٹرن سے مڑنے والی ٹریفک سامنے آنے والی اور پیچھے سے آنے والی ٹریفک کے لیے مسائل پیدا نہ کرے۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ چوک کی تعمیر میں زیر زمین پلاسٹک کے پائپ رکھے جائیں تاکہ مستقبل میں کسی مقصد کے لیے تاریں گزارنے کے لیے سڑک کی کھدائی نہ کی جائے۔ انہوں نے ہدایات کی کہ چوک اور سڑک کی کشادگی میں رکاوٹ بننے والے بجلی کے پول فوری ہٹوائے جائیں،چوک اور روڈ پر لائٹس لگائی جائیں ، روڈ پر لین مارکنگ کی جائے جبکہ چوک کے اطراف میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے کارروائی کی جائے۔











