چنیوٹ؛ ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سننے   

15

چنیوٹ،13 اکتوبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر معین مسعود نے لوگوں کے مسائل سننے کیلئے ڈی پی او دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی او چنیوٹ عمران احمد ملک،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران،صحافیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آر پی او نے کھلی کچہری کے دوران پیش ہونے والے لوگوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو درخواستیں مارک کیں۔آرپی او نے کھلی کچہری کے دوران پیش ہونے والے لوگوں کے مسائل سنے،انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔آرپی او نے متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔آر پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کی دادرسی یقینی بناکردرخواستوں کی فالواپ رپورٹ پیش کی جائے۔آر پی او نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاانسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب کے وژن کے مطابق بروقت انصاف کی فراہمی،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔پولیس مظلوم کی مددگار،تھانہ جات میں لوگوں کی دادرسی یقینی بنانے،تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام الناس کو مختلف سہولیات ون ونڈو آپریشن کے ذریعے مہیا کی جارہی ہیں۔آر پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔