ملتان ؛ورلڈ سائیٹ ڈے کے حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک

12

ملتان ،13 اکتوبر )اے پی پی  ) : نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ اپتھلمالوجی کے  زیر اہتمام ورلڈ سائیٹ ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا مقصد بینائی کے مسائل اور نابینا پن سے بچاؤ سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ واک کی قیادت پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے  کی۔ واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں آنکھوں کی بیماریوں سے بچاؤ سے متعلق معلوماتی بینرز اٹھا رکھے تھے۔

واک کا آغاز نشتر ایڈمنسٹریشن بلاک سے ہوا، جو کے نشتر روڈ سے ہوتا ہوا نشتر ٹاور کے قریب اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر مقررین نے آنکھوں کے امراض کی بڑھتی شرح کی وجہ بروقت تشخیص کا نہ ہونا قرار دیتے ہوئے تمام افراد کو باقاعدگی سے آنکھوں کا معائنہ کرواتے رہنے کی تلقین کی۔

  واک کے دیگر شرکاء میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور نشتر انتظامی افسران سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔