ملتان، 13 اکتوبر (اے پی پی ):فیضی روڈ لکڑمنڈی پھاٹک میں ایک گھر کی چھت گر گئی ہے ۔ ریسکیو1122 کے مطابق چھت گرنے کے نتیجے میں پانچ سے چھ لوگوں کے اندر ہونے کی اطلاع ہے، ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں ، ایک بچے کو ملبے سے باہر نکالا جا چکا ہے جبکہ دیگر کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔











