پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت

36

لاہور۔ 13اکتوبر( اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا13واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسرعمر،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف اور سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔ رجسٹرارراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعمرنے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو یونیورسٹی سے ملحقہ ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اوریونیورسٹی میں ریسرچ ورک کے حوالہ سے تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر12ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی وملحقہ ہسپتالوں کے ریوائزڈبجٹ2021-22کی منظوری دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کیلئے مالی سال 2022-23کیلئے ایچ ای سی کے بجٹ ایلوکیشن کی منظوری دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی وملحقہ ہسپتالوں کے بجٹ2022-23کی منظوری دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران ہولی فیملی ہسپتال اوربے نظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی کو باقایا جات اداکرنے کی اجازت دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کے ہوسٹلزکی تزئین و آرائش کی منظوری دے دی گئی اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کیلئے ریسرچ گرانٹ آفس کے قیام کی اجازت دے دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ ورک پر توجہ دے رہے ہیں۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ریسرچ کے ذریعے ہی ہم عوام الناس کو خطرناک بیماریوں سے بچاسکتے ہیں۔