آر پی او ڈاکٹر معین مسعود نے چنیوٹ میں پہلی پولیس کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا

21

 

چنیوٹ ،13کتوبر (اے پی پی ) :انسپکٹر جنرل آف پولیس، پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب پولیس کے افسران و جوانوں کو آئی ٹی سے روشناس کرانے کیلئے عملی اقدامات کا سلسہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک کی خصوصی کاوش سے چنیوٹ میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کمپیوٹر لیب قائم کردی گئی۔ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر معین مسعود نے ڈی پی او عمران احمد ملک کے ہمراہ چنیوٹ پولیس کی پہلی باقاعدہ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا۔آر پی او نے کمپیوٹر لیب کا وزٹ کیا،ورکنگ کا جائزہ لیا۔کمپیوٹر لیب کا بنیادی مقصد پولیس فورس کو کمپیوٹر کی بنیادی تربیت دی جائے گی۔پولیس افسران و جوانوں کوپولیس سے متعلقہ سافٹ ویئرز  پولکام،ای ایگجٹ،ای پولیس پوسٹ،ایچ آر ایم آئی ایس سافٹ ویئر وغیرہ سے مکمل آگاہی دی جائے گی۔کمپیوٹر لیب میں مرحلہ وار ضلع بھر کے تمام افسران و جوانوں کو ٹریننگ کروائی جائے گی۔کمپیوٹر لیب میں کرائم کنٹرول،منشیات کی روک تھام،دیگر جرائم کی روک تھام،ریکارڈ کی دیکھ بھال سے متعلق سافٹ ویئر ڈویلپ کرنے کے حوالے سے کام کیا جائے گا۔کرائم میپنگ،جیوفینسنگ،سی ڈی آر پر بہتر انداز میں کام کیا جاسکے گا۔آر پی او ڈاکٹر معین مسعود نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال سے چنیوت پولیس کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔