ٹیکسٹائل سیکٹر کو معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے،: سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال

14

لاہور13اکتوبر(اے پی پی): سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتمام فیشن ڈیزائنگ کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  طلباء کی تخلیقی صلاحتیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے اور یہ شعبہ ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ کمانے کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔