سکھر: پولیس کی اہم کاروائی20روز قبل اغوا ہونے والا مغوی سیف اللہ جسکانی با حفاظت بازیاب کرالیا

11

سکھر،17اکتوبر(اے پی پی ):ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی کی ہدایات اور ایس ایس پی سنگھار ملک کی نگرانی میں پولیس کا سدھوجا کچے میں جاری آپریشن کے دوران مغوی سیف اللہ جسکانی کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ، ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے،مغوی سیف اللہ جسکانی کو 20 روز قبل تھانہ بائیجی کی حدود سے مسلحہ ملزمان اغواء کرکے نامعلوم مقام پہ لے گئے تھے۔ورثاء کی جانب سے مغویوں کی باحفاظت بازیابی پہ ایس ایس پی سنگھار ملک کا شکریہ ادا کیا اور نیک شگون کا اظہار کیا۔