تھرپارکر؛ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

29

تھرپارکر،18اکتوبر(اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ تھرپارکر جام فرہاد بیگ ڈھر نے مختیارکار کلوئی سجاد احمد انصاری کے ہمراہ مٹھی نوکوٹ روڈ سمیت کلوئی کے قریب سیلاب متاثر علاقوں کا دورہ کیا اور مٹھی نئوکوٹ روڈ سمیت یو سی بھٹارو تحصیل کلوئی کے مختلف دیہاتوں چودھری نظیر آرائیں، رمضان گرگیز، سنتورو فارم سم نالا ،دریا خان چانڈیو اور دیگر دیہاتوں کے متاثرین سے امدادی سرگرمیوں کے متعلق معلومات حاصل کیں۔

ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ تھرپارکر جام فرہاد بیگ ڈھر نے سیلاب متاثرین سے ضلعی انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے فراہم کردہ امدادی سامان کے متعلق معلومات لیں۔

 اس موقع پر تپیدار کلوئی بھمر سنگ، عرس سومرو، سماجی رہنما محمد عیسٰی سومرو، منور علی سومرو، محتسب اعلی آفس کے رضا حسین اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔