ملتان، 18 اکتوبر(اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین کے احکامات پر ایم ڈی انفورسمنٹ ٹیم کا غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، انفورسمنٹ ٹیم نے غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3بلڈنگ کو سیل اور 10کو مسمار کر دیا ۔
بوسن روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے بہادر پور چوک محمد اقبال کی ایک دکان،اسماعیل اور اختر کی غیر منظور شدہ چار دیواری ،ملتان پبلک سکول روڈ پر ڈی ایچ اے آ فس کے قریب علی رضا اور ندیم کی دو عدد ورکشاپ اور ایک دکان،بلمقابل ملتان ماڈل ٹاؤن محمد عمران کی کی غیر منظور شدہ دکان، چوھدری خالد کی چار دیوری،نزدواپڈا ٹاؤن لیاقت کاشف کے آفس کی چاردیوری اور کمرہ،نادرن بائی پاس روڈ بلمقابل واپڈا ٹاؤن القرنین کے ہوٹل کے شیڈ اور چار دیواری ،لیاقت کی غیر منظور شدہ دکان ،نادرن بائی پاس روڈ بلمقابل سٹی سکول عاصمہ حنیف کے سنگت کے نام سے ریسٹورینٹ کی چار دیواری ،مین گیٹ اور رووم ،نزد گرین ویلی ہاؤسنگ سکیم سعید ربانی کی دو عدد ورکشاپ اور شیڈمسمار کر دیا۔
بوسن روڈ پر غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چونگی نمبر6 عمیر نثار کا غیر منظور شدہ ماویہ سکول سسٹم کے نام سے سکول کا مین آفس،نزد ملتان پبلک سکول روڈ فرہان اور کامران کا پلازہ جزوی طور پر سیل کر دیا۔ ملتان پبلک سکول روڈ نزد واپڈا ٹاؤن امجد ڈار کا پراپرٹی آفس سیل کر دیا۔انفورسمنٹ ٹیم نے نیو شاہ شمس کالونی میں مقیم چھگی نشینوں کو کالونی سے باہرمنتقل کرا دیا۔
آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ الیاس گل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ اسامہ حسن ،سپریٹنڈینٹ انفورسمنٹ رانا سعید ،پولیس نفری اور ڈیمالیشنگ اسکورڈ ان کے ہمراہ تھا ۔











