عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کےلیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ؛ طارق زمان گجر

11

 

 

جلالپورپیروالا،18 اکتوبر(اے پی پی ):مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب طارق زمان گجر نے کہا ہے کہ عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کےلیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،  خاص کر مہنگائی پر قابو پانے کے جن کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچیں گے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے   دورہ جلالپور پیروالا  کے  اچانک دورے  کے دوران   میڈیا نمائندوں  سے  گفتگو میں کیا۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب طارق زمان گجر نے  ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ  کیا اور مختلف شعبہ جات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ وارڈز میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے سہولیات کے متعلق دریافت کیا جہاں پر شہریوں نے ٹراما سنٹر کی سہولت سمیت ایمرجنسی میں جدید سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق مشیر وزیراعلی کا آگاہ کیا۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب طارق زمان گجر نے  اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ   کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے مسائل بھی دریافت کیے۔

 بعد ازاں میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں مسلم لیگ ق کے تحصیل صدر تفسیر شمسی اورعہدداران کیجانب سے منعقد تعارفی تقریب میں بھی شرکت کی۔