انڈر 16 سکول کرکٹ چیمپئن شپ دی ایجوکیٹرز سکول نارووال نے جیت لیا

16

نارووال،19 اکتوبر ( اے پی پی): انڈر 16 سکول کرکٹ چیمپئن شپ میں  ایجوکیٹرز سکول نارووال اور گورنمنٹ ہائی سکول نارووال کے مابین گورنمنٹ ھائی سکول بدوملہی کی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والا فائنل میچ،  دی ایجوکیٹرز سکول نارووال نے5وکٹوں سے جیت لیا ہے ۔

  ڈپٹی کمشنر نارووال محمد شاہ رخ نیازی نےسینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت انڈر 16 سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اورٹیموں میں انعامات تقسیم کیےگئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نارووال کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ ٹیلینٹڈ پلیئرز کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ایسے ٹورنامنٹس نئے کھلاڑیوں کے لئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔اگر اسی طرح ہم گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے لئے محنت کریں گے تو کل کو یہی ٹیلنٹ انٹرنیشنل کرکٹ میں وطن عزیز کا نام روشن کریں گے۔